Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے دوسرے سیمی فائنل میں  آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان اور آسٹریلیا کسی بھی آئی سی سی عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں مد مقابل  آئیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا پانچ مرتبہ ناک آؤٹ مقابلے میں مدمقابل آئے اور پانچوں مرتبہ آسٹریلیا کو ہی فتح نصیب ہوئی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version