Advertisement

صدر مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی سیکورٹی کیلئے بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیلئے پشاور کور کمانڈر کے نئے عہدے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے اس سے قبل پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر سے چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ 16 جون 2019 کو پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرر اور تبادلے کیے گئے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔ انہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت 4 افسران کے ساتھ ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ترقی کے وقت آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا جب ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوگیا تھا۔

ان کا نام سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا تھا جب انہوں نے نومبر 2017 میں ایک مذہبی گروپ کی جانب سے فیض آباد میں دیا گیا دھرنا معاہدے کے ذریعے ختم کرانے میں مدد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Next Article
Exit mobile version