Advertisement

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات، ترسیلات زر،برآمدات، اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9 فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈکی گئی ہیں۔

ملکی برآمدات 32.2فیصد اضافے سے 9.7ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئ ہیں جبکہ ملکی درآمدات 66.3فیصد اضافے سے 23.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔

Advertisement

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 662.1 ملین ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری  میں مثبت رجحان کے ساتھ 60.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 23 نومبر تک 22 ارب 98 کروڑ  ڈالر سے زائد  ہوگئے،ڈالر کی شرح تبادلہ 174.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 4 ماہ  میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 1843ارب روپے رہا، جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 27.4 فیصد کمی سے 249ارب رہی ۔

رپورٹ کے مطابق4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظورکئے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 3 ستمبر تک  میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا  ہے۔

Advertisement

جولائی تا اکتوبر  مہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زرعی قرضے 6.5 فیصد اضافے سے 381.3ارب روپے کی سطح پررہے  جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا ستمبر میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version