Advertisement

بھارتی وزیر دفاع کا دھمکی آمیز بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دھمکی آمیز بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان فریب انگیز ہے، اس بیان سے بھارت کی اپنے ہمسائیوں سے دشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو بین الاقوامی برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قیادت ہمسائیوں بالخصوص پاکستان پر الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سے کام لیتی ہے۔ اس طرح بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وسیع انسانی حقوق و انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں شہید سمان یاترا سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان بھارت میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کرتا ہے، لیکن ہم نے انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جوابی وار کریں گے۔ یہ ایک نیا اور طاقتور ہندوستان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version