میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم کر دیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کی بےچینی کو ختم کرتے ہوئے وہ اعلان کردیا جس کا ذکر اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ’وہ HAYDOS380 کے نام سے اپنی ایپ متعارف کروانے والے ہیں جوکہ 7 دسمبر کو لاؤنچ ہوگی۔
کیا آپ HAYDOS380 چیلنج سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
Advertisementتو آئیں اور بلا تھامیں کیونکہ HAYDOS380 سات دسمبر کو لانچ ہوگی
اسے گوگل یا ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا.پری رجسٹریشن:https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/11/509088/amp/
#Haydos380 #Haydos380challenge #MatthewHayden #Haydos380game pic.twitter.com/EGOBCZ7I8L— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 21, 2021
میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ HAYDOS380 چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آئیں اور بلّا تھامیں۔
ہیڈن نے مزید کہا کہ لاؤنچنگ کے بعد اُن کی ایپ کو گوگل یا ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ میتھیو ہیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں آج رات کسی دلچسپ چیز کا اعلان کرنے والا ہوں۔
I’m announcing something exciting tonight! Can you guess what it might be?
— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 21, 2021
میتھیو ہیڈن نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہو سکتا ہے؟
ہیڈن کی جانب سے سوال پوچھنے پر شائقینِ کرکٹ اپنی طرف سے اندازے لگا رہے ہیں، زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News