بابراعظم تمام فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں موجود واحد بلے باز بن گئے

بابراعظم
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تینوں فارمیٹ میں آئی سی سی کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں موجود واحد بلے باز بن گئے۔
رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا گراف دن بدن اوپر ہی جارہا ہے، قومی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کے بعد بنگلادیش کے خلاف کلین سوئپ مکمل کیا، یہی نہیں قومی ٹیم کے کھلاڑی آئے روز ریکارڈ بناتے جارہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بات کی جائے تو محمد رضوان نے رواں سال 1833 رنز بناکر کلینڈر ایئر میں کرس گیل کا 6 سالہ ریکارڈ کا خاتمہ کیا جب کہ دوسرے نمبر پر بابراعظم نے 1693 رنز اسی سال اسکور کیے۔
اس کے علاوہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو دنیا کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے اپنے پہلے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں تاہم اب بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
Advertisement↗️ Rizwan, Rahul move up one spot
↗️ Guptill back in top 10Some notable changes in this week's @MRFWorldwide ICC Men's T20I Player Rankings 👀
Full list: https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/11/530031/amp/ pic.twitter.com/f5JDnWLrFa
— ICC (@ICC) November 24, 2021
بابراعظم آئی سی سی کے تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والے واحد بلے باز بن گئے ہیں، اس سے پہلے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کین ولیمسن بھی اس فہرست میں شامل تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں پر حکمرانی کررہے ہیں۔ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیوڈ ملان اور ون ڈے میں ویرات کوہلی سے یہ پوزیشن چھینی جب کہ ٹیسٹ کی رینکنگ میں بابراعظم ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ون ڈے میں وہ دوسری اور ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

