Advertisement

ایشوریا کے پُرتعیش ریزورٹ کا ایک رات کا کرایہ جان کر مداح حیران رہ گئے

بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا کے پُرتعیش ریزورٹ کا ایک رات کا کرایہ جان کر مداح حیران رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے آج کل انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں یہ سیلی بریٹی جوڑا اپنی بیٹی ارادھیہ بچن کی دسویں سالگرہ منانے کےلیے مالدیپ میں موجود ہے۔

بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے مالدیب کے ساحلی مقام پرجو ریزورٹ حاصل کیا ہے اس کا ایک رات کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے( 23 لاکھ  62 ہزار پاکستانی) ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شان دار ریزورٹ کی تصاویر جاری کی ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ مختلف اقسام کے ولاز جن میں ریف واٹر پول، سن سیٹ واٹر پول، لاگون واٹر پول اور مختلف پُر تعیش خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہ بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version