Advertisement

مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم

سعودی حکومت نے مسجد نبویﷺ میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔

نئی شرائط کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں وہ افراد داخل ہوسکیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی 2 خوراکیں لگوائی ہوں یا کورونا سے مکمل صحتیاب ہوگئے ہوں، اس کے علاوہ کورونا کی ایک خوراک لگوانے کے بعد 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرنے والے افراد بھی مسجد نبویﷺ میں داخل ہوسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا ہے کہ اب مسجد نبوی ﷺ میں کسی بھی شخص کو فرض نمازوں کی ادائیگی کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہو گی، روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے “اعتمرنا” ایپ کے ذریعے اجازت لینا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد سعودی حکام نے عمرہ کی ادائیگی اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے لئے خصوصی اجازت کا حصول لازمی قرار دیا تھا ، اس مقصد کے لیے “اعتمرنا” ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version