Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز ویمن سیریز، پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 37 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز  کی ٹیم صرف  153 رنز بناسکی اور 46 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیاندرا ڈوٹن 34 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں،ہیلے میتھیوس 26،کپتان اسٹیفینی ٹیلر 23 جبکہ شیمائن کیمپ بیلی 23 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین،فاطمہ ثناء اور عمائمہ سہیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم  116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل 27 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں،کپتان جویریا خان 24 جبکہ منیبہ علی اور فاطمپ ثناء نے 17،17 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوس نے 4 وکٹیں حاصل کیں،شمیلیا کونیل 3  جبکہ شکیرا سیلمن اور انیسہ محمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہیلی میتھیوس کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version