Advertisement

سندھ میں 2 کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ابتک 23158095 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں3318نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 39 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

وزیراعلٰی سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کرگیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 7605 ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج مزید 220 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 452459 ہوچکی ہے۔

ان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اب تک 6585204 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 472241 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلٰی سندج کے مطابق اس وقت12177مریض زیرعلاج ہیں، 11959 گھروں میں،23آئسولیشن سینٹرزمیں اور195مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 190 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ 10 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ صوبے کے39 نئے کیسزمیں سے31 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 12، ضلع شرقی 10، کورنگی5، ضلع وسطی 2، ملیر اورغربی 1-1 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ حیدرآباد 4، بدین ، دادو، قمبراور کشمورمیں 1-1 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مذید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں91351 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version