ظہیر عباس کی وزیر اعظم کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔
ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ماضی میں میرا اور عمران کا یہی جھگڑا رہتا تھا کہ وہ ڈیپارٹمنٹس کو پسند نہیں کرتے تھے۔
سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ ڈپارٹمنٹس سے لوگوں کی روزی چل رہی تھی اس بارے میں دوبارہ سوچنا چاہیے۔
ظہیر عباس نے کہا کہ عمران خان کو اسپورٹس کیلئے کچھ نا کچھ ضرور اچھا کرنا چاہیے تاکہ ان کو دنیا یاد رکھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت امید ہے کہ وہ کرکٹ کیلئے بہتر کام کرینگے۔
ظہیر عباس نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی پرفارمنس دکھارہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے بعد یقین ہے کہ پاکستان ٹیم اب ٹیسٹ سیریز بھی جیت لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

