Advertisement

اگر ٹیم ورلڈکپ جیت گئی تو سب کھلاڑی فتح میری بیٹی کے نام کریں گے،آصف علی

پاکستان کو شاندار کارکردگی سے فتح دلانے والے پاور ہٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ٹیم ورلڈکپ جیت گئی تو سب کھلاڑی فتح میری بیٹی کے نام کریں گے۔

سوشل میڈیا پر محمد آصف کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر جانے والی دو برس کی بیٹی سے متعلق گفتگو کی۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد ایک بہترین زندگی گزارے لیکن اللہ نے میری بیٹی کے نصیب میں یہی لکھا ہوا تھا جس پر میں خوش ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں ایک سال سے بھاگ رہا تھا اس دوران میں نے کرکٹ بھی کھیلی، پی ایس ایل بھی کھیلا، پاکستان کے لیے ٹور بھی کیے، اس دوران بیٹی بھی بیمار رہی لیکن مجھے فیملی کی مکمل سپورٹ رہی، میری اہلیہ سمیت بھائیوں نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔

بیٹی کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ بیٹی کی بیماری کے دوران ہم نے 20سے 25ڈاکٹرز تبدیل کیے، بیٹی پر دوائیاں اثر نہیں کرتی تھیں تو ہماری خواہش ہوتی تھی کہ کوئی مزید اچھا ڈاکٹر مل جائے، جو صورتحال میری بیٹی کی تھی آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد خوش رہے، تکلیف کے باعث کئی کئی راتیں بیٹی سوتی نہیں تھی تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کردے یا پھر اسے اپنے پاس بلالے۔

آصف علی کا کہنا تھا کہ میں نے سب کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے اگر پاکستان اس بار ورلڈکپ جیتے تو سب اس فتح کو میری بیٹی کے نام کریں گے۔

آصف علی کا مزید کہنا تھا کہ  سب کھلاڑیوں نے اس حوالے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ  اس بار ورلڈکپ میں جو جیت ہوگی وہ آپ کی بیٹی کے نام ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version