Advertisement

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چار سالہ مدت کے لئے انتخابات

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چار سالہ مدت کے لئے انتخابات کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، جنرل سیکرٹری معظم خان اور نائب صدر نثار احمد خصوصی طور پر کوئٹہ تشریف لائے۔

 اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی معظم خان اور ان کے ساتھ ممبر کے طور پر نثار احمد موجود تھے، جبکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ انتخابات کی نگرانی کرتے رہے، انتخابات کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوا۔

 اس موقع پر بلوچستان کے مختلف ڈویژن سے عہدیداروں نے انتخابات میں بھر پور شرکت کی۔

کوئٹہ ڈویژن سے سجادحیدر اور عمر گل نے شرکت کی، ژوب ڈویژن سے سعید مندوخیل اور محمد سلیم، سبی ڈویژن سے علی محمد خجک اور موسی خان،قلات ڈویژن سے اللہ بخش اور ندیم بلوچ، رخشان ڈویژن سے محمد رمضان اور ریاض احمد، مکران ڈویژن سے طارق بلوچ نے شرکت کی۔

Advertisement

انتخابات کے اختتام پرچیئرمین الیکشن کمیٹی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

الیکشن نتائج کے مطابق بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرکے لئے ایاز خان منتخب ہوئے، اوربلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے لئے جان عالم منتخب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version