Advertisement

روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کی الاسکا کے قریب پرواز

روسی ٹی یو95 اسٹریٹیجک بمبارطیاروں نے الاسکا کےقریب بین الاقوامی سمندری حدود میں 10 گھنٹے تک پرواز کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی، شکایت کے ایک دن بعدروسی اسٹریٹیجک بمبارطیاروں نے الاسکا کےقریب سمندری حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان پہلے سے ہی خراب تعلقات حالیہ ہفتوں میں مزید خراب ہو گئے ہیں، امریکہ نے روس پر یوکرین کے خلاف دھمکی آمیز رویے کا الزام لگایا اور روس نے بحیرہ اسود میں امریکی جنگی جہازوں کی اشتعال انگیزی کے بارے میں شکایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version