’امارات اور ترک معاہدوں سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو گا‘

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امارات اور ترک معاہدوں سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب ار دوان کنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے بعد مصر اور اسرائیل سے بھی تعلقات بہتر کرنے کے خواہ ہیں۔
خپر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ترکی میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے،ترکی اور امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر فروری میں متحدہ عرب امارات جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

