پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل فلپاٸن پہنچ گیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرل فلپاٸن پہنچ گیا ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ منیلا بندرگاہ آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے پی این ایس طغرل جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فلپائن بحریہ کے فلیگ آفیسر ان کمانڈ اور دیگر عسکری حکام نے جہاز کا دورہ کیا۔ میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کا فلپاٸن کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

