Advertisement

سارا ٹبر نہیں، ساری پارٹی ہی جھوٹی ہے، شہباز گل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سارا ٹبر ہی نہیں ساری پارٹی ہی جھوٹی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا ’’مریم نواز کی آڈیو ٹیپ 2009 کی ہے‘‘ جس پر شہباز گل نے رد عمل جاری کیا۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ 2015 میں لانچ ہونے والے چینل کے اشتہار 2009 میں بند کرنے کے احکامات دیئے،  2006 میں دبئی کی جائیداد بیچ کر 1993 میں لندن اپارٹمنٹ خریدے جب کہ میاں شریف 60 کی دہائی میں امیر ترین اور 90 میں حلف نامہ کے مطابق 9 لاکھ سالانہ آمدن کا مالک تھا، یہ سارا ٹبر ہی نہیں ساری پارٹی کی جھوٹی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے ایک اخبار کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹوری میں آڈیو رپورٹ دینے والی امریکی کمپنی کے سربراہ مسٹر گیرٹ نے کہا اگر پہلے کسی ویڈیو کو جوڑ جوڑ کر بنایا جائے اور پھر اسے ایک نئی ڈیوائس پر ریکارڈ کر لیا جائے تو ایکسپرٹ کو بعد والی ریکارڈنگ میں ان جڑی ہوئی کلپس کا پتہ نہیں چلے گا بلکہ وہ اصل معلوم ہو گی۔

واضح رہے مریم نواز کی چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے حوالے سے ایک آڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کل اعتراف کیا کہ آڈیو اصلی ہے اور آواز میری ہی ہے اور یہ کلپ اس وقت کی ہے جب میں اپنی جماعت کا میڈیا سیل چلا رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version