Advertisement

تجوری ہائیٹس اور نسلہ ٹاور انہدام کا عدالتی تحریری حکم نامہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے تجوری ہائیٹس کا ملبہ اٹھانے اور نسلہ ٹاورانہدام سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا

عدالت نے تجوری ہائٹس کا ملبہ اٹھانے کے لیے 20 دن کی مہلت دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس گرانے احکامات پر عمل درآمد کریں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ تجوری ہائٹس کی زمین کا قبضہ کمشنرکراچی کے پاس رہے گا۔

تجوری ہائٹس کے وکیل نے ملبہ اٹھانے کے لیے عدالت سے 20 دن کی مہلت دینے مانگی تھی۔

نسلہ ٹاور انہدام کیس میں سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو دو سو مزدوروں کی جگہ چار سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے اور اس عمل کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ میں ملٹری لینڈ کمرشل مقاصد کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت میں عدالتی احکامات پر سیکریٹری ڈیفنس عدالت میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ تمام ملٹری لینڈ دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو اپنا مؤقف تحریری طورپر 30 نومبر تک وپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تحریری بیان میں ملٹری لینڈ کا استعمال اور اس کی بحالی سے متعلق بتایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version