پیپلز پارٹی عوامی مفاد کیلئے ہر حد تک جائے گی، اویس قادر شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مفاد کیلئے ہر حد تک جائے گی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے دھرے معیار پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسمبلی میں اپوزیشن سے مشاورت کے بغیر بل پاس کروائیں تو ملکی مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سندھ کے شہر کراچی کی بہتری کے لیے قدم اٹھایا جائے تو “کالا قانون”، ملکی تاریخ میں جمہوریت اور کالے قوانین کا ریکارڈ آپکے سر ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ آپ کے اتحادی تو انتظامی یونٹ کی سیاست کرتے ہیں اور ہم سب کی بہتری کی بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حرکات شدید دوغلے پن اور سیاسی نااہلی کا ثبوت ہیں۔
اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی مفاد کے لئے ہر حد تک جائے گی اور کوئی بھی کام آئین و جمہوریت سے ہٹ کر کبھی نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

