Advertisement

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق اجلاس کی سربراہی گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کریں گے جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت شرح سود 7 اعشاریہ 25 فیصدپربرقرارہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدے سے قبل جن شرائط کو پورا کرنے کا کہا گیا ہے اس میں ایک شرط شرح سود میں اضافہ بھی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے مانیٹری پالیسی کا اجلاس پہلے طلب کرلیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود 25 سے 50 بیسسززپوائنٹس بڑھانےکا امکان ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ دوماہ قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی نے25 بیسززپوائنٹس کا اضافہ کیا تھا۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کی گئی تھی، متعدد بارشرح سود میں کمی کےبعد مسلسل 4 بارشرح سود7 فیصد پربرقراررکھی گئی تھی۔

دوسری جانب انیٹری کمیٹی نے شرح سود میں متوقع تبدیلی کے حوالے سے ٹاپ لائن سیکورٹیز کی جانب سے ایک سروے بھی کیا گیا ہے جس میں پہلا سوال پوچھا گیا ہے کہ 19نومبر کو شرح سود میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟اس سوال کے جواب میں 25فیصد شرکاء نے پالیسی ریٹ میں 75بیسس پوائنٹس سے زائدکی توقع ظاہر کی ہے جب کہ 30فیصد کی رائے ہے کہ 75 بیسس پالیسی ریٹ بڑھے گی اور25فیصد کا خیال ہے کہ 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مانیٹری پالیسی اجلاس ایک ہفتہ قبل طلب کرلیا ہے، مانیٹری پالیسی اجلاس 26نومبر کو ہونا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version