Advertisement

دنیا بھر میں کمپنیاں لوگوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں، قاسم سوری

قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کمپنیاں لوگوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے راولپنڈی میں ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر بات ہورہی ہے، اقوام عالم کا انحصار چیزوں کو سمجھنے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے تبدیلیاں آئیں، اگر نہیں اپنائیں گے تو آگے نہیں جاسکتے، اسمارٹ، فون، واٹس ایپ سے چیزیں سمت گئی ہیں۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ وہی قوم آگے جائے گی جو وقت پر چیزیں اپنائے گی، 90 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں محنت کر رہے ہیں، دنیا بھر میں کمپنیاں لوگوں کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں ریفارمز کے بغیر آگے نہیں جاسکتے، کورونا کے سامنے دنیا کے طاقتور ملک بےبس ہوگئے ہیں، ہم نے لوگوں کی مدد کی اور 12 ہزار روپے دیئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ سب کام نوجوانوں کی بنائی اپلیکیشن سے کیا اور یہ سب کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کی۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ لاکھوں لوگ انکم اسپورٹ پروگرام سے فائدہ لے رہے تھے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ان کے نام نکلوائے گئے۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ دنیا میں 8 ٹریلین ڈالر کا ٹرانزیکشن موبائل کے ذریعے ہوتے ہیں، مسلم امہ میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد پاکستان میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version