Advertisement

کورونا کی نئی قسم، مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سی اے اے

سی اے اے عملے کی بروقت کارروائی، امریکی مسافر کو 9500 ڈالر واپس مل گئے

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے کیٹگری سی ممالک سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) سے اجازت نامہ درکار ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے پر پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو این سی او سی اجازت نامہ درکار ہوگا جبکہ مکمل کویڈویکسینیشن کا ثبوت بھی لازمی دیکھنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سفر سے 72گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی5دسمبر تک اجازت نامہ کے بغیر واپس آسکیں گے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کے وطن پہنچنے پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قوانین کا مکمل اطلاق ہوگا۔

یادرہے کہ کیٹگری سی ممالک میں ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، عراق، نمیبیا اور یوکرین سمیت 17ممالک شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version