Advertisement

نور مقدم قتل کیس: دل دہلادینے والے مزید حقائق سامنے آگیا

نور مقدم قتل کیس میں قاتل کے گھرمیں لگے کیمروں کے ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں دل دہلادینے والے خوفناک مناظرکا ذکر بھی موجود ہے۔

کیمرہ کے مطابق 18 جولائی کو رات10:18 پرنورمقدم فون سنتے ہوئے ملزم کے گھر میں داخل ہوئی ۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق 19 جولائی رات 2:39 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکرگیٹ سے نکلتے نظرآتے ہیں، دونوں مین گیٹ کے باہرٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئےجبکہ رات2:41 پر نورمقدم انتہائی گھبراہٹ اور خوف میں ننگے  پاؤں گیٹ کی طرف بھاگ کر آئی۔

رات 2:52 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکراس گھرمیں داخل ہوتے ہیں اور چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے، اس دوران ظاہرجعفر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آکر نورمقدم کو دبوچ لیتا ہے۔

Advertisement

 نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر جعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے مگر  ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کرگھرمیں لے جاتا ہے۔

ٹرانسکرپٹ میں بتایا گیا کہ 20جولائی کوشام 7:12 منٹ پر نور مقدم فرسٹ فلور سے چھلانگ لگا کر گراﺅنڈ فلور کی گیلری کے ساتھ لگے جنگلے پر گرتی نظر آتی ہے، نور مقدم کے ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا اور وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئی۔

نور مقدم باہر جانا چاہتی تھی مگر چوکیدار افتخار اورمالی گیٹ بند کرتے نظرآ تے ہیں، اس دوران ظاہر جعفرگھرکے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کرگراؤنڈ فلور پر آیا، وہ دوڑ کر نور مقدم کو پکڑکرگیٹ پربنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے جبکہ ظاہرجعفر نور کا کیبن کھول کر موبائل فون چھینتا نظر آتا ہے پھر ظاہرجعفر نور مقدم کوکیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کرگھر میں لے جاتا ہے۔

20 جولائی 8:06 پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھرکے گیٹ سے اندرآتی ہے اور یہ ٹیم رات 8:42 پرگھرمیں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظرآئی جبکہ رات 8:55 پرتھراپی ورکس کی ٹیم ایک زخمی کوگھرسے باہرگیٹ کی طرف لے جاتی نظرآئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version