Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی سمری مسترد کرکے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ،امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سمری مسترد کرکے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

امتیاز شیخ نے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان آج سمری مسترد ہونے کا بیان دے کر قوم پر احسان جتارہے ہیں۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ 31اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا گیا تھا لیکن چند روز گزرنے کے بعد پیٹرولکی قیمت میں 8روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملک میں قیمتیں کم نہیں کی گئی۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کی نااہلی ناکامی اور بدعنوانیوں کی وجہ سے پیٹرولکی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے پر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62 پیسے پر برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے پر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، سیاسی صورتحال ، حکومتی حکمت عملی ، مختلف قومی امور اور فیصلوں پر بات چیت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ چینی کی قیمتوں سمیت عوام کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ، مشترکہ پارلیمان کے اجلاس پر حکومتی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

Advertisement

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس سے متعلق وزارت خزانہ کو ایف بی آر سے مشاورت کی ہدایت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version