Advertisement

سعودی حکومت کے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک میں رکھنے کا معاہدہ

وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر اسٹیٹ بنک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب کے 3 ارب ڈالراسٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے۔ پاکستان اس رقم پرسعودی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔

سعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کا ڈرافٹ وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا جس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔

قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی۔ کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3 ارب ڈالراسٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Next Article
Exit mobile version