پاکستان میں گیس بحران، گھریلو صارفین اور صنعت کار پریشان

پاکستان میں سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، صنعت کار ہوں یا عام شہری، سردیوں میں گیس کے کم ہوتے پریشر سے پریشان ہیں۔
سرد موسم میں گیس کی طلب بڑھنے کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں بشمول صنعتی اور تجارتی مرکز اور سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں گیس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے جب کہ ملکی معیشت کو الگ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
بول نیوز کے مطابق سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
کیونکہ انڈسٹری کوئی بھی ہو مال میٹیریل اور ایکسپورٹ پراڈکٹ کی مکمل تیاری میں گیس کا اہم ترین کردار ہوتا ہے لیکن گیس کی لوڈشیڈنگ سے پراڈکٹ کی تیاری میں محنت کے ساتھ ساتھ خرچہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری مالکان کی پریشانی اپنی جگہ جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ورکرز بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
گھروں میں گیس نہ ہونے کے باعث کھانے میں تاخیر اور نہانے کے لئے گرم پانی بھی میسر نہیں ہوتا جسکے باعث ورکرز کے گھروں میں ناچاقیاں اور کام میں سست روی کا شکار ہوتے ہیں۔
سردیوں میں معمول کے مطابق ہونے والی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر اگر قابو پا لیا جائے تو گھروں سے لے کر بڑی بڑی انڈسٹریوں تک خوشحالی ورکرز اور مالکان کا مقدر بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

