Advertisement

مغربی شام میں مبینہ اسرائیلی فضائی حملہ، 2 شامی فوجی زخمی

مغربی شام میں مبینہ اسرائیلی فضائی حملے میں 2 شامی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق پیر کی شام کے ساحل اور ملک کے وسط میں مقامات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں دو شامی فوجی زخمی اور مادی نقصان ہوا، شام کے فضائی دفاع نے حملے کا جواب دیا۔

ایک فوجی ذریعہ نے سانا کو بتایا کہ بیروت کے شمال سے ایک اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، جس میں شام کے وسطی اور ساحلی علاقے میں مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے میزائلوں کی اکثریت کو روک دیا گیا ہے۔ شامی ذرائع کی جانب سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملوں میں مغربی شام میں حمص اور ساحل پر طرطوس کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے فضائی دفاع کی طرف سے اسرائیلی میزائلوں کے داغے جانے سے شمال مشرقی لبنان میں ہرمل میں ایک خاتون زخمی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق کچھ اہداف حمص کے قریب شیرات ایئر بیس کے قریب واقع تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version