Advertisement

پاکستان، افریقہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنا رہا ہے، مشیر تجارت

مشیر تجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان افریقہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنا رہا ہے۔

وزارت تجارت کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش منقعد ہوئی، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے خطاب بھی کیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی افریقہ کو برآمدات کا حجم 3 ارب ڈالر تک ہے، اگلے پانچ سالوں میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں افریقہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ براعظم افریقہ میں تجارت کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان افریقہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو بہتر بنا رہا ہے۔

Advertisement

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی علاقائی روابط بڑھانے کی ہدایات دیں تھیں، کینیا میں پہلی کانفرنس کے نتائج کورونا وبا کی وجہ سے حاصل نہیں کئے جاسکے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ افریقی ممالک کا مکمل تجزیہ کرتے ہوئے لک افریقہ پالیسی بنائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version