Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر 

بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر  کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے،اس سے قبل یہ ذمے داری انیل کمبلے کے پاس تھی۔

انیل کمبلے کو 2012 میں یہ ذمہ داری سونپی گئی  تھی، جب انہوں نے ویسٹ انڈیز سے کلائیو لائیڈ کی جگہ لی تھی،کمبلے کو آئی سی سی نے2016 میں ایک اور مدت کے لیے دوبارہ تعینات کیاتھا۔

انیل کمبلے کو مارچ 2019 میں اپنی تیسری اور آخری تین سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔

 نو سال کی مدت تک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین رہنے کے بعد اب  گنگولی  ان کی جگہ لیں گے،گنگولی کو ایک مبصر سے چیئرمین بنا کر ترقی دی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے کام میں کھیل کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version