Advertisement

ہڑتال کا اعلان، ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد پاکستان بھر میں پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرول پمپ مالکان کو کل بروز 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپس پر عوم کی لمبی قطاریں

ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر میں مختلف پیٹرول پمپس پر شہریوں نے پیٹرول کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگا لی ہیں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک سمیت گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہے گے۔

Advertisement

ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپس پر عوم کی لمبی قطاریں

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، جب تک ڈیلر مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

قبل ازیں  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی یقین دھانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version