Advertisement

قطر میں دو صحافیوں کی گرفتاری پر ناروے برہم

برطانیہ

قطر میں دو ناروجین صحافیوں کی گرفتاری پر ناروے کے سیاسی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گلوب پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دونوں صحافی ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کے حوالے سے قطر میں رپورٹنگ کررہے تھے۔

گرفتار صحافی، ہالور ایکلینڈ اور لوک مین گھوربانی، ‘این آر کے’ نامی نشریاتی ادارے کے لیے کام کرتے ہیں، جنہیں وطن واپسی سے کچھ دیر قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صحافیوں کی گرفتاری ان کی جانب سے مبینہ طور پر ایونٹ کے انعقاد سے ایک سال قبل، 21 نومبر 2022، کے حوالے سے متنازع خبریں چلانے پر کی گئی تھی۔

انہیں قطری حکام نے بغیر کسی الزامات کے گرفتاری کے 30 گھنٹے کے بعد رہا کردیا تھا اور وہ اب اوسلو منتقل ہوچکے ہیں۔

Advertisement

ناروجین وزیراعظم جوناس کا کہنا تھا کہ قطر میں ناروجین صحافیوں کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری بیان میں کہا کہ جمہوریت کو چلانے کے لیے آزاد پریس انتہائی اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ دونوں صحافیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطری حکام نے تصدیق کی کہ دو صحافیوں کو نجی املاک پر سے گزرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قطر کی حکومت کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا کہ غیر ملکی صحافیوں کو قطر میں فلم بندی کی اجازت دی گئی اور انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی متعدد سہولیات بھی فراہم کی گئی تھیں جبکہ حکومت کے سینئرز اور دیگر سے بھی ان کی ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام سہولیات کے باوجود غیر ملکی صحافیوں ںے جان بوجھ کر عام قوانین کی خلاف ورزی کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ ناروے ان ممالک میں شامل ہے، جس نے 2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دینے پر تنقید کی تھی اور قطر میں لیبر ویلفیئر کو بہتر کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ لیبر کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس نے قطر میں ورلڈ کپ سے متعلق تعمیر ہونے والے میگا پروجیکٹ پر لیبر کو کم تنخواہیں دینے، خطرناک صورت حال میں کام کے دوران سزا اور محدود آزادی جیسے الزامات عائد کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version