Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،انگلینڈ کے خلاف کارگیسو راباڈا کی شاندار ہیٹ ٹرک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کارگیسو راباڈا نے آخری اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

تفصیلات کے مطابق کارگیسو راباڈا کی ہیٹ ٹرک کے شکار بننے والوں میں انگلش ٹیم کے  کپتان اوئن مورگن، کرس ووکس اور کرس جورڈن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے رسئی ون ڈر ڈوسن  94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ایڈن مارکرم 52 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  انگلینڈ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو راباڈا نے  ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں ،تبریز شمسی  اور پریٹورئس نے 2،2 کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا جبکہ انرچ نورٹجے نے 1 وکٹ حاصل کی۔

کاگیسو راباڈا کی  آخری اوور میں شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ جیتا۔

رسئی ون ڈر ڈوسن   کو 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گروپ 1 سے آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version