Advertisement

گوادر: احتجاجی دھرنا بارہویں روز میں داخل

گوادر شہر کے علاقے پورٹ روڈ پر قائم احتجاجی دھرنا بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھرنے کے شرکاء فوری طور پر تسلیم کئے جانے والے چار مطالبات ہر عملدرآمد کا جائزہ لے رہے ہیں اور جن مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ان میں ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی کی روک تھام سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ سرحد پر نقل و حمل کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے اور شراب کے تین لائسنسوں کی منسوخی کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن کا اجراء کیا گیا ہے۔

دھرنے میں شریک شرکاء کا کہنا ہے کہ مطالبات پر عملدرآمد سے اطمینان کی صورت میں دھرنے کے خاتمے کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کو مزید سخت کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گوادر کی تاریخ کا یہ بڑا اور طویل ترین احتجاجی دھرنا ہے۔

خیال رہے کہ گوادر کو حق دو تحریک کا واہی چوک گوادر پورٹ روڈ پر منعقدہ احتجاجی دھرنا کو 12 روز مکمل ہوگئے ہیں، لوگوں کا جوش وخروش برقرار ہے، اورماڈہ، لسبیلہ اور دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کی احتجاجی دھرنے میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یونیورسٹی آف گوادر کے طالب علموں نے احتجاجی دھرنے میں کوئٹہ کے لاپتہ طلباء فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کی بازیابی کے لئے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
Next Article
Exit mobile version