Advertisement

افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مختلف شعبوں  کا دورہ کیا جہاں چیئرمین ایچ آئی ٹی میجرجنرل سیدعامررضانےاستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعداد، ترقی، جاری منصوبوں اور ہیوی انڈسٹریز کے پیداواری یونٹس کو جدید بنانے کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف کو ٹینکوں کےریموٹ ویپن سسٹم اورآرٹلری گن بیرلزپر بریفنگ دی گئی جبکہ  آرمی کو اےپی سی،ٹینکوں کی اپ گریڈیشن،فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ  آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر  بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدید دفاعی  پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی ٹی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی ضروریات پوری کررہاہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے، ہمیں سنگ میل عبورکرنےپرفخرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version