Advertisement

جاپان میں بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے کس طرح کیا جاتا ہے؟

زیادہ تھکن ہو تو  بڑے بزرگ نیم گرم پانی میں پیر ڈالنے کا مشورہ دیتے ہیں اور جن لوگوں نے یہ طریقہ آزمایا ہے وہ جانتے ہیں کہ اس سے تھکن کا احساس کتنا کم ہوجاتا ہے اس ہی طرح جاپان میں بیماریوں کا علاج انگلیوں کی مدد سے بھی ممکن ہوتا ہے۔

جاپان کے قدیم علم جن شن جیوتسو کے مطابق ہمارے ہاتھ اور پیروں کی نسیں بھی کسی نہ کسی طرح جسم کے اعضاء سے جڑی ہوتی ہیں ،اس لئے ہاتھ کے مخصوص حصوں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ مسائل کم کیے جاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے بات کریں انگلیوں کی پوروں کی تو ان پر ہلکے ہاتھوں سے پانچ سیکنڈ تک دباؤ ڈالنے کے بعد انھیں ہلکا سا اوپر کھینچیں تو نزلہ، زکام اور گلے کے درد جیسے مسائل کافی حد تک کم ہوسکتے ہیں۔

انگوٹھے کے علاوہ باقی چاروں انگلیوں کے دوسرے جوڑ ہماری آنکھوں اور کانوں سے جڑے ہوتے ہیں ،اگر اس جگہ دباؤ ڈالا جائے تو کان اور آنکھ کی تکالیف کم ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

اس تصویر میں بتائے گئے چار پریشر پوائنٹس کو باری باری پانچ سیکنڈز کے لئے دبائیں۔

 یہ پریشر پوائنٹس سانس کی تکلیف، نزلہ، کھانسی اور گلے میں درد کا علاج کرنے کے علاوہ ریڑھ کی ہڈی میں ہونے والا درد بھی کم کرتے ہیں۔

2018  میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تصویر میں ان پریشر پوائنٹس کو دبانے سے مریضوں میں اعصابی تناؤ بہت کم دیکھا گیا جن کی تھوڑی دیر بعد دل کی سرجری ہونی تھی۔

 اگر آپ بھی اعصابی اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں تو اس جگہ پانچ سیکنڈ کا ہلکا سا دباؤ ڈال کر آزما سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ تصویر میں ہتھیلی کے آگے اور پیچھے کی جانب دیے گئے ان پریشر پوائنٹس پر دباؤ ڈالنے سے معدے میں درد، الٹی اور طبعیت متلانے میں راحت مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version