Advertisement

موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، سعید غنی

سعید غنی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں سعید غنی نے سید خورشید احمد شاہ کو دو سالہ قید و بند کے بعد ضمانت پر رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی  نے کہا کہ موجودہ نااہل اور نالائق سلیکٹیڈ حکومت نے آنے کے ساتھ ہی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے، حکومت  سیاسی مخالفین  کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت سے لے کر اس کا ایک ایک کارکن سیاسی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  سید خورشید احمد شاہ  نے مزید کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کے جن جن رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات نیازی نیب گٹھ جوڑ کے تحت بنائے گئے ہیں، ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور انشاءاللہ ہم سرخ رو ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سعید غنی سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کی تنظیم کو 17 اکتوبر کے جلسے کی مبارک باد دی تھی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ کراچی کا جلسہ تاریخی تھا، شہر شہر سے عوام کی شرکت جمہوریت کا نیا سورج طلوع ہونے کی ایک امید ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا تھا کہ جلسے کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنانے کی جدوجہد کرنے والے تمام جیالے شاباش کے مستحق ہیں، سانحہ کارساز پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا دراصل اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ ہمارا سفر نہیں رکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version