عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جائے؟ الیکشن کمیشن سرگرم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے تین مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔
بول نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے سرگرمی سے غور شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں 3 مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹیوں کی تشکیل الیکٹرانک ووٹنگ مشین، انٹرنیٹ ووٹنگ اور حکومت سے مطلوبہ وسائل لینے کے لیے کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کی تفصیلات جلد پیش کی جائیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالہ سے یادداشت جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مقیم ممالک میں ووٹ کا حق دے۔
دریں اثنا گزشتہ ہفتے حکومت نے پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات سمیت متعدد قانون بھی منظور کرالئے ہیں، حکومت کا موقف ہے کہ انتخابی اصلاھات سے متعلق قوانین کا اطلاق آئندہ عام انتخابات میں ہی ہوگا، اپوزیشن نے قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

