Advertisement

کراچی: بحری جہاز نے پاکستانی سمندری حدود پار کرلی

کراچی پورٹ کی حدود سے نکلنے والے بحری جہاز نے پاکستانی سمندری حدود پار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹگ بوٹ الوہاش کے ذریعے جہاز کو کھنچ کر پاکستانی سمندری حدود سے باہر نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کو جہاز دوپہر ڈھائی بجے کراچی پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا، ہینگ ٹونگ77 کو پاکستانی سمندری حدو دسے روانہ ہوئے چوتھا روز ہے۔

کیپٹن عاصم کا کہنا ہے کہ 3ماہ 13 دن بعد جہاز مالک کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے بعد جہاز کو روانہ کیا گیا ہے، یہ جہاز پہلے دبئی پھر قطر کی جانب روانہ ہوگا۔

اس سے قبل کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پورٹ سے لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔

Advertisement

کے پی ٹی حکام کے مطابق ٹک بوٹ جہاز کے اطراف کھڑے کردیئے گئے ہیں، اس وقت سمندر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے دباؤ کی وجہ سے جہاز لے جانے میں تاخیر ہے، ہوا کا دباؤ کم ہوتے ہی جہاز کو روانہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جہاز  کے کپتان سمیت عملہ اور ٹک بوٹ اسٹاف جہاز لے جانے کے لئے پورٹ پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version