Advertisement

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال

ڈینگی

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 257 ہوگئی ہے، جبکہ صوبے میں ڈینگی سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے متاثرہ 250 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کےمطابق ہری پورمیں 11 , نوشہرہ میں 5 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 150 مریض زیرعلاج ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال

دوسری جانب وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4122 ہوگئی ہے۔

 اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 20 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2318 ہوگئی ہے۔

جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے02 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1741 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version