Advertisement

پب جی نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

پب جی

معروف گیم  پب جی نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا ،کمپنی نے دنیا کے 200 ممالک میں پب جی کو نئے اور جدید انداز سے پیش کردیا۔

چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی زیر ملکیت گیم ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

پب جی کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر منکو پارک نے تعارفی تقریب میں خطاب کرتے بتایا کہ ہم دنیا بھر میں موجود صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیم میں تبدیلیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پب جی میں مزید 17 زبانوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں انگریزی، چینی، اردو، ہندی، عربی سمیت دیگر شامل ہیں۔

منکو پارک کا کہنا تھا کہ اب زمینی لڑائی کا اگلا مرحلہ محسوس ہوگا جس کا تجربہ گیمرز کے لئے انتہائی شاندار ہوگا۔

Advertisement

ایگزیکٹیو پروڈیوسر نے بتایا کہ کرافٹن دراصل اُن کھلاڑیوں کے اعتماد کو مزید بڑھائے گا جو کئی عرصے سے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں، آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں چکن ڈنر دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے کی وجہ سے دنیا کا کامیاب ترین گیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version