آج پاکستان کی بیٹنگ کا خوب امتحان ہوا،چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی بیٹنگ کا خوب امتحان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاک بنگلادیش میچ کی وکٹ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا۔
#PakvsBan Was a tough pitch to chase, and Pak’s batting got tested today. Lot easier to see off tough moments when you have wins behind you. Confidence is a great friend to have but it befriends you only if you are winning! Good job Pakistan.#PakistanZindabad
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 19, 2021
ان کا کہنا تھا کہ جب جیت ملتی ہے تو مشکلات بھولنا آسان ہوجاتا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے مزید کہا کہ خود اعتمادی بہترین دوست ہے، لیکن یہ دوستی جیت کی صورت میں ہی ملتی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
حسن علی کو عمدہ باؤلنگ کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

