ڈاکٹر نعمان نیازی نے تلخ کلامی پر شعیب اختر سے معافی مانگ لی

سرکاری ٹی وی چینل پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ساتھ تلخ کلامی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پی ٹی وی اسپورٹس کے اینکر نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ الجھنے کے معاملے پر کہا کہ وہ ایک نہیں بلکہ لاکھوں دفعہ شعیب اختر سے معافی مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والد نے اس واقعے پر کہا کہ مجھے اپنی غلطی کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ جو کچھ ہوا اور ان کے غصے پر جو سخت ردعمل سامنے آیا وہ جائز تھا،مجھے کوئی حق نہیں تھا، انسان غلطی کر گزرتا ہے اور اس کے لیے میں ایک دفعہ نہیں بلکہ لاکھوں مرتبہ معافی مانگتا ہوں۔
نعمان نیاز کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر بھی اس معاملے میں دکھی ہوا یا کسی بات نے اس کے غصے کو ہوا دی، جو بھی کیمرہ پر ہوا وہ غیر مہذب تھا جبکہ میں میزبان تھا اور یہ واقعہ بین الاقوامی اسٹارز کی موجودگی میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
دوسری جانب سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ملک کی خاطر نعمان نیاز کو اسی وقت معاف کر دیا تھا اور شو چھوڑ کر آ گئے تھے۔
Once & for all, clarifying what happened that day on PTV. pic.twitter.com/ultpoIyWIq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 4, 2021
واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پردونوں کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

