Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی ٹیم نے کون کون سے ریکارڈز اپنے نام کیے؟ جانیے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گزشتہ روز قومی ٹیم کینگروز کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنا منٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

 آئیں نظر ڈالتے ہیں کہ قومی  ٹیم  نے پورے ورلڈکپ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے کون کون سے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

Advertisement

بھارت کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان نے 24 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہارایا تھا۔

پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہارایا جبکہ بھارت کو بھی پہلی بار کسی بھی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

آصف علی کے ایک اوور میں 4 چھکے

آصف علی افغانستان کے خلاف ایک اوور میں 4 چھکے لگانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی جانب سے ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے پہلے بیٹسمین بنے ہیں۔

Advertisement

آصف علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف 19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

 152 رنز کی شراکت داری

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بابر اعظم اور محمد رضوان کی 152 رنز کی شراکت داری کی بدولت بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بابر  اور  رضوان کے درمیان پہلی وکٹ پر  152 رنز کی شراکت داری کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری

شعیب ملک نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ففٹی بنائی اور 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

ان کی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

پاکستانی ٹیم  پہلی بار ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچی

قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنے تمام پانچوں میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

بابر اعظم کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ

بابر اعظم نے ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، انہوں نے مجموعی طور پر 303 رنز بنائے جو کسی بھی بیٹسمین کے اپنے  پہلےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔

Advertisement

پہلی بار قومی ٹیم 6 لگاتار میچز اپنی ایک ہی ٹیم کے ساتھ کھیلی

پاکستانی  ٹیم نے رواں ورلڈکپ میں 6 میچز کھیلے اور 6 میچز میں اپنی ٹیم میں  ایک بھی تبدیلی نہیں کی۔

واضح رہے کہ شاہینوں ک وشکست دے کر کینگروز اب آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے  فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version