وزیراعظم کے سیاحتی وژن کےتحت تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کا معاملہ، انتظامیہ متحرک

وزیراعظم کے سیاحتی وژن کےتحت تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
تفریحی مقامات کی اپ گریڈیشن کے لیے کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے قلعہ کہنہ قاسم باغ، لنگر خانہ کا دورہ کیا ہے۔
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم سے ملحقہ 30 دکانوں کی بحالی کےلیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، دکانوں کی ملکیتی رپورٹ کے بعد بلڈنگ اسٹرکچر سرویلنس کیلئے بھیجا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ دکانوں کی حالت زار کی رپورٹ کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا، دکانوں کی فعالی و نیلامی کے بارے میں ایس او پیز بنائے جائیں گے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وضو کے پانی کا سٹوریج سسٹم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بیت الخلاء کو مین سیورج سے منسلک کرنے کیلئے لائن ڈالی جائے گی، سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرکے شہریوں کو تحفہ دیں گے۔
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ قلعہ کے اطراف میں خالی مقامات کو پارک بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

