Advertisement

کوئٹہ میں مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی برقرار

کوئٹہ میں مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، ینگ ڈاکٹرز نے فرائض چھوڑ کر ریڈ زون پر دھرنا دیدیا۔

ینگ ڈاکٹرز کے دھرنے کے باعث شہر بھر میں ہونے والے ٹریفک جام نے شہریوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے،  جبکہ دو ہفتے سے جاری ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے اسپتالوں میں مریض رُل گئے ہیں۔

او پی ڈیز بند ہونے اور آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی آئے روز کی ہڑتالوں سے تنگ عوام نے چیف جسٹس بلوچستان اور حکومت سے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عدالت کے حکم کے باوجود پیرا میڈیکس اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز نے ناصرف احتجاجی دھرنا دیا، بلکہ سروسز سے بائیکاٹ بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز اور اوپی ڈی ایز بند کردی گئیں ہیں۔ مختلف آپریشن کے مریضوں کو کہا جا رہا ہے کہ ایمرجنسی کے علاوہ کوئی آپریشن نہیں ہوگا۔

Advertisement

دوسری جانب ڈاکٹرز کے نجی کلینکس و اسپتالوں میں عوام کو بھاری بھرکم فیس اور کمیشن کی دوائیوں سے نوازا جا رہا ہے جس کے باعث غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version