پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمت 2 گنا ہوچکی ہے، شہباز گل

شہباز گل کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمت 2 گنا ہو چکی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا، ہر پہلو دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی پیٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے 5 روپے تک لاچکی ہے اور اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا اور قرضہ لینا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 8 روپے 3 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے کا اضافہ کر کے فی لیٹر نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر کے فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 7 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News