Advertisement

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری

ڈینگی

وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 55 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 24 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اسکے علاوہ حیدرآباد میں 25، مٹیاری اورعمرکوٹ میں2 ، تھرپارکر اور گھوٹکی میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 501 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبرمیں ڈینگی کے 1864 کیس رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4209 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال

دوسری جانب وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4247 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار کم ہونے لگے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 48 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2423 ہوگئی ہے۔

جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے37 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1824 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version