اے بی ڈی ویلئیرز کی ریٹائرمنٹ پر ویرات کوہلی افسردہ ہو گئے

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے جس پر بھارت کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان ویرات کوہلی شدید افسردہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخص ہیں جن سے میں ملا ہوں۔
This hurts my heart but I know you've made the best decision for yourself and your family like you've always done. 💔I love you 💔 @ABdeVilliers17
— Virat Kohli (@imVkohli) November 19, 2021
ویرات کوہلی نے کہا کہ آپ کو اس پر بہت فخر ہو سکتا ہے کہ آپ نے اپنے دور میں کتنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا رشتہ کھیل سے باہر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچتی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

