Advertisement

حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دیے جاتے ہیں، ثانیہ نشتر

ثانیہ نشتر

حکومت قرضے ادا کرے یا نہیں پاکستان کا مالی خسارہ اپنی جگہ موجود رہیگا، ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نسٹ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کیا اس دوران شرکاء کو احساس پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے ، ملک بھر کی ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سینٹر کھولے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے لیکن ہمارے پاس احساس پروگرام کے تحت استعمال ہونے والے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے جب کہ حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دیے جاتے ہیں ، اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو خود یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ اسکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں ، نیشنل پروگرام میں 50 ہزار جب کہ رواں برس 90 ہزار سکالرشپس فراہم کی گئی ہیں ، رواں برس اسکالرشپس کا بجٹ بھی بڑھا دیا گیا ہے ، احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version