Advertisement

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، پیٹرولیم ڈویژن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے، ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبے میں معمولی لچک کا مظاہرہ کیا اور ایسوسی ایشن مارجن میں 6 کی بجائے 5 فیصد اضافے پر رضامندی ظاہر کی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیلرز ایسوسی ایشن کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کوشش ہے بات چیت سے معاملہ حل کرلیا جائے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن مارجن میں فوری تقریباً 8 روپے فی لیٹر اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیلرز مارجن میں جائز اضافے کیلئے تیار ہے، جتنا اضافہ ڈیلرز چاہتے ہیں وہ نا قابل قبول ہے۔ ایسوسی ایشن کے ناقابل عمل مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔

Advertisement

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت کسی طور ڈیلرز کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ڈیلرز اپنی بات پر بضد رہے تو  حکومت کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن مارجن میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا چکی ہے، حکومتی امور ایک ضابطہ کار کے تحت ہی نمٹائے جاتے ہیں، ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ای سی سی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version